پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے ، پاکستان اور امریکا کے تعلقات اچھے رہنے چاہئیں، پڑوسیوں کےساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، ہم نےکسی کےساتھ تعلقات خراب کر کے کیا کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو، پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے ڈیڑھ ارب درخت،50ہزار نوکریاں کہاں ہیں،کوئی ایک منصوبہ بتائیں جوپی ٹی آئی نےدیاہو۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے،روٹی کی قیمت کم کرنے کے اقدامات کیے، پاکستان میں مہنگائی مسلسل نیچے آ رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے شہبازشریف نے بے پناہ اقدامات کیے، اچھاہوتابھارت کی ٹیم پاکستان آکرکھیلتی، چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارت کی ٹیم کو پاکستان ضرورآنا چاہیے تھا۔