9 نومبر 2024 کی صبح ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں ٹرین کا انتظار کرتےمسافروں پر دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا۔
بم دھماکے میں 27 افراد شہید اور 50 کے قریب زخمی ہوئے،زخمیوں اور انکے لواحقین نے دہشتگردوں کے بم دھماکے کو بلوچ نسل کشی اور انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا۔
زخمی بیٹے کے والد نے کہا کہ صبح 8:20 پر میرے بیٹے نے کال کی کہ بابا یہاں بہت زور دار دھماکہ ہوا ہے اور ہم زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے زخمی قلی نے بتاہا کہ میں اسٹیشن پر قلی کا کام کرتا تھا اور میں دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ میرے سوا میرے گھر والوں کیلئے کوئی بھی کمانے والا نہیں۔
ہمارا دہشتگردوں کویہ پیغام ہےکہ مظلوموں اورمسافروں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے،اس ظلم کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا۔