پی سی بی نے وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھ کر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
چیمپئنز ٹرافی سے بھارت کے انکار پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے،وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھ کر آئی سی سی کو خط لکھا گیا ہے۔
پاکستان نےآئی سی سی کو لکھےگئےخط میں سوالات کے انبار رکھ دئیے،خط میں بھارت کے پاکستان نہ آنےکی ٹھوس وجوہات پوچھی ہیں،پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی کھیل کو سیاست سے دور رکھنے میں کردار ادا کرے،بھارت کے پاکستان نہ آنے کا معاملہ"کرکٹ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے مترادف ہے۔
بھارت کی دیگر ٹیمیں مختلف کھیلوں میں ماضی قریب میں پاکستان کا دورہ کرچکیں،دو ہفتے پہلے مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ بھارتی فائٹرز کی ٹیم لاہور کا دورہ کر چکیں،دومہینے پہلے بھی ایشئین کمبائن مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں بھارتی فائٹرز لاہور کا دورہ کر چکیں ۔حکومتی ذرائع
مختلف ایونٹس میں بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکیں ہیں،صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیےکرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجناسمجھ سےبالاتر ہے، بھارت صرف اپنی انا کی وجہ سے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان نہیں بھیجنا چاہ رہا،یہ کیسے ممکن ہےکہ کرکٹ ٹیم کےلیےسیکورٹی کا بہانا بنایا جائے جبکہ دیگرکھیلوں میں بھارتی ٹیمیں حصہ پاکستان کا دورہ کر چکیں ہوں؟
بھارتی ایم ایم اے فائٹرز نےآئی ایف ٹی کیلئے اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا،بھارتی کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے رواں سال فروری میں پاکستان آئی تھی،جبکہ بھارتی سکواش کھلاڑی 31ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جون میں پاکستان آئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ آنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی مالی نقصان کی زد میں آئے گا۔