مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردیے گئے۔
حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے ’لاکرز‘ پروگرام کے نئے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔