دورہ آذربائیجان ،وزیراعظم محمد شہبازشریف آج باکومیں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورہ آذربائیجان پرہیں،جہاں وہ کاپ 29 کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے،کلائمٹ فنانس گول میزکانفرنس کی میزبانی کریں گے،کلائمٹ فنانس گول میزکانفرنس میں متعددعالمی رہنما شرکت کریں گے۔
وزیراعظم،تاجک صدرکی جانب سےگلیشئیرزسےمتعلق منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے،جہاں وہ ڈنمارک اور چیک ری پبلک کےوزرائےاعظم سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم ترقی پذیرممالک بالخصوص پاکستان جن کا زہریلی اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصہ ہے مگر وہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ہیں، کے چیلینجز پر روشنی ڈالیں گے
وزیرِاعظم اس کے ساتھ ساتھ تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب "گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات" میں بھی شرکت کریں گے۔