لاہور میں سموگ نے شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل کر دیاہے جبکہ مجموعی طور پر ایئر انڈیکس 1414 پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی فضا میں عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 156 گنا زائدکیمیائی مادے شامل ہیں، طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو خطرناک صورتحال میں گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
بین الاقوامی ایئر مانیٹرز نے کہا ہے کہ گلبرگ کا ایئرکوالٹی انڈیکس2419ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ شادمان2159، شملہ پہاڑی کا انڈیکس 1601 ریکارڈ کیا گیا ۔
اس کے علاوہ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاون میں ایئرکوالٹی انڈیکس1551، جوہرٹاون1466، فیروزپور روڈ 1414، ٹاون شپ 1366 ، غازی روڈ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 1282 اور ڈیفنس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 1029 ریکارڈ کیا گیاہے ۔