وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پی سی بی کو اصولی اور سخت موقف اپنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ماضی میں کئی بار آئی سی سی ایونٹس میں مختلف ٹیموں نے دوسرے ممالک میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا ، مگر نہ تو ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پہ شفٹ ہوا نہ ہی میزبانی کا مقام تبدیل کیا گیا، 1996 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ، 2003 میں، نیوزی لینڈ نے کینیا میں نہیں کھیلا، اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تب آئی سی سی نے نہ تو ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملک کا دورہ کرنے سے انکار کرنے والی ٹیموں کے لئے مقام تبدیل کیا، تو، اس بار ہائبرڈ ماڈل کیوں ہونا چاہئے؟ کسی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گا ۔ آئی سی سی کو اپنے ٹورنامنٹ کو سیاست سے ہائی جیک نہیں ہونے دینا چاہیے۔