نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹرک کی 6 سال کے واجبات کی معافی کیلئے درخواست پر سوالات اٹھا دیئے۔
نیپرا 68 ارب روپے کی معافی کیلئے کے الیکٹرک کی درخواست پر 21 نومبر کو سماعت کرے گا تاہم، نیپرا نے 6 سال کے واجبات کی معافی کی درخواست پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سوالات اٹھائے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکے الیکٹرک کو پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافی لائن لاسز ایڈجسٹ کرنے کی اجازت تھی ، کیا کے الیکٹرک ممنوعہ کنڈا کنکشنز کے بلوں کی عدم وصولی پر رائٹ آف کا دعویٰ کر سکتا ہے ؟۔
کے الیکٹرک نے ایک کروڑ سے کم کے نادہندگان کیخلاف کیا کوئی قانونی کارروائی کی؟۔
نادہنگان کیخلاف قانونی کارروائی کے بغیر کیا کے الیکٹرک یہ رقم رائیٹ آف کرنے کا دعویٰ کر سکتا ہے ؟۔
نیپرا صرف ٹیرف کا تعین کرتا ہے اور بلوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس کا اختیار نہیں رکھتا ، کیا کے الیکٹرک نادہندہ بلوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی رقم معاف کروانے کا دعویٰ کر سکتا ہے ؟۔
نیپرا نے مزید یہ سوال اٹھایا کہ کےالیکٹرک نے نادہندہ صارفین کے بلوں کی عدم وصولی کے باوجود کنکشن بحال کر دیے ، کیا کے ای 2 ماہ سے نادہندہ صارفین کے فعال کنکشز کی مد میں واجبات معاف کروانے کا دعویٰ کرسکتا ہے؟ ۔