وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذر بائیجان کے دوران جمہوریہ چیک کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران باہمی تعاون کےفروغ،اقتصادی ترقی،علاقائی وعالمی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےتعاون پرگفتگو کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ،کثیرالجہتی شعبوں پرمحیط تعلقات ہیں۔ ملاقات میں اقتصادی ترقی کیلئےتجارت اورسرمایہ کاری تعلقات کووسعت پرزور دیا گیا جبکہ وزیراعظم نےوسطی ایشیاکےگیٹ وےکےطور پرپاکستان کی استعدادپرروشنی ڈالی۔