کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پربم دھماکےاورقیمتی جانوں کے ضیاع پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں قراردادپی پی149سےایم پی اےشعیب صدیقی نےجمع کرائی ہے،قرارداد میں غیرملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے،قرار داد میں ہلاکتوں پراظہارافسوس اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب اسمبلی کاایوان ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کویک جان سمجھتا ہے،ایوان اعادہ کرتاہےملک کی حفاظت کیلئےقوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،یقین ہےدہشت گردی کےخلاف جنگ جیت کرملک میں امن وامان قائم کریں گے۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نےکہاصدراستحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملکی تعمیر وترقی میں حصہ ڈال رہےہیں، ظلم کی رات جلدہی امن کےاجالوں میں ڈھل جائےگی، شہداءکے خاندانوں سےاظہارہمدردی کرتےہیں،قراردادکامقصددہشتگردی کیخلاف موقف کواجاگراورقومی اتحادکااظہارکرناہے۔