ملک بھر کےمختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کا راج ہے،جس کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا،چند گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ انچاس افراد زخمی ہوئے
بکھر میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس ایم ایم روڈ پرکھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی،حادثے میں ڈرائیور اور نڈیکٹرجاں بحق ہوگئے،میرپورساکرو میں گھارو کے مقام پر بھوسےسےبھرےٹرک میں مختلف گاڑیاں ٹکرا گئیں حادثےمیں تین افراد جاں بحق پندرہ افراد زخمی ہوئے۔
کروڑ لعل عیسن میں دھند کےباعث دو مختلف حادثات میں چارافراد زخمی ہوگئے،علی پورمیں ہیڈ پنجند کے مقام پردھند کے باعث اسکول وین الٹ گئی جس کےنتیجے میں ڈرائیورسمیت پانچ طالبات زخمی ہو گئی۔
لیہ انگورا فارم کے قریب کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے،ہارون آباد میں دھند کے باعث دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دس افراد زخمی ہوئے،کمالیہ میں موضع جلوکاروڈ پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو خواتین زخمی ہوئیں۔