وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے 6 خوارجیوں کے ہلاک اور6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نےکہا ہےکہ دہشتگردی کی عفریت کےمکمل خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
صدرِمملکت نےبھی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
واضح رہےکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔