سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ معطل کر دیئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جن افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیئے گئے ہیں ان میں ملیکہ بخاری، شایان علی ،سعدیہ فہیم، فہیم گلزار،ماہین فیصل ، سدرہ طارق،حبہ طارق،وقاص چوہان،محسن حیدر،ضمیر اکرم ، سردار تیمور ، پرویز علی،رخسانہ کوثر،شیخ جمیل ،مہران حبیب،زہیر احمد، رحمان انور ، صادق خان،خدیجہ کاشف،نوید افضل ،شہزاد قریشی،سلیمان شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں ۔
ان تمام افراد کے نام لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج ہے،اس کے علاوہ153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں،تمام ملزمان کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا،پاکستان لا کر ان تمام افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گا۔