الیکشن کمیشن نے 20 نومبر کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس میں فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنرکیس سماعت کیلئےمقرر کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرفوادچودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ہوگی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنرکیس کی سماعت 21 نومبرکوہوگی، 48 سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانےکےکیس کی سماعت 21 نومبرکوہوگی ، سنی اتحادکونسل،مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگرجماعتوں کونوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔سیاسی جماعتوں کی جانب سےسالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پرالیکشن کمیشن سماعت کرےگا۔