سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈالر کے ذخائر 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلاتگ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 1.8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر ریزرو 11 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 13.5 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔
بینکوں کے ڈالر ریزرو کم ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی گھٹ گئے ہیں ۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔