پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ایڈیلیڈ کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ مینجمنٹ اور کپتان محمد رضوان کے درمیان دوسرے ون ڈے کیلئے ہونے والی میٹنگ خم ہو گئی ہے جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی ہے ۔ دوسرے ون ڈے میچ کیلئے کپتان قومی ٹیم کی میں تبدیلی کے حامی نہیں جس کے باعث سپنرز کو شامل کیئے جانے کا امکان بہت کم ہے اور فاسٹ باولرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ٹیم مینجمنٹ و سلیکن کمیٹی نے محمد حسنین کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے ۔دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے ۔