کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 95 پیسے بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔