کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ فی تولہ سونا دو ہزار روپےمہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر22 پیسےکی کمی سے 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر14 پیسےسستاہوکر 278 روپے74 پیسے پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زرمیں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونےسےروپیہ مضبوط ہوا ہے ۔
دوسری جانب ایک دن کی بڑی کمی کےبعدسونےکےدام پھربڑھ گئے ۔ فی تولہ سونا دوہزارروپےمہنگاہوکردولاکھ اٹہتر ہزار آٹھ سو روپےکاہوگیا جبکہ دس گرام سونےکےبھاؤ ایک ہزار سات سوپندرہ روپےبڑھکر دو لاکھ انتالیس ہزار چھبیس روپےہوگئے ۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےدام اکیس ڈالربڑھکر دوہزار چھ سو تیراسی ڈالرہوگئے۔