وزیراعظم شہبازشریف نے سردیوں کے 3 ماہ کیلئے بجلی سہولت پیکج دینے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق دسمبر سے فروری تک ہو گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ اضافی بجلی استعمال پر گھریلو نرخ 26.07 روپےفی یونٹ ہو گا،بجلی سہولت پیکج پورے پاکستان کیلئے ہے ، صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5 سے 15 روپے تک کی بچت ہوگی،کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13 سے 22 روپے تک کی بچت ہو گی،بجلی نرخ کم ہونے سے صعنت کا پہیہ تیز ہو گا،زراعت بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کی شرح کو بڑھانے کیلئے اس پیکج سے بہت فائدہ ہوگا،حکومت نے اخراجات پر بڑےپیمانے پر تدغن لگائی،ملک کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے،انڈونمنٹ فنڈ سے لاکھوں طلبا کو وظائف،لیپ ٹاپ دیئے گئے، ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، مہنگائی 30 فیصد سے کم ہو کر 6.7 فیصد پر آ گئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ بینکوں کے قرضہ جات ایک سال پہلے 23 فیصد،آج 15فیصد پرآگئے ہیں ،شرح سود 15 فیصد پرآنے سے سرمایہ کاری بڑھے گی،شرح سودکم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،سعودیہ،قطر کو ادب سے کہاآپ ہمارے بھائی ہیں،سعودیہ اور قطر نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی، سعودیہ،قطر سے کہا میں کشکول نہیں لیکرآؤں گا،ہم نے کہاسرمایہ کاری کرکےساتھ دیں،خودبھی منافع کمائیں۔