وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے چار شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید جوانوں نے دلیری سے 5 خارجی دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا، فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتےہیں،شہدا ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ، اُنکی لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا،خارجی دہشتگردوں کےخاتمے کیلئےقوم سیکیورٹی فورسزکےساتھ ہے۔