پاکستان کوسٹ گارڈز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک سو اکیاون پر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کیجانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے ایک سو اکاون غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ۔۔
گرفتار تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیرقانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔