ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں اور شہریوں میں احساسِ ملکیت کو فروغ دینے کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے 'دیوار امن و امید' کا افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کاوش خصوصی طور پر نوجوانانِ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے، معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ قدیم درسگاہوں میں شمار ہونے والے گورنمنٹ بوائز اسلامیہ کالج نمبر 2 کی دیوار پر پاکستان اور ڈی آئی خان کی ثقافت، ہیروز اور شہداء کی تصاویر بنائی گئی۔
اس دیوار کے افتتاح میں معززین علاقہ سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے اس دیوار کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنے مضبوط اور آہنی تعلق کی علامت قرار دیا۔اس اقدام کو اہل علاقہ کے ساتھ ایف سی خیبرپختونخواہ کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی کاوش کے طور پر سراہ گیا۔