لاہور میں شادی سے ایک ماہ قبل نوجوان کو قتل کرنے کے کیس کا معمہ پولیس نے حل کر لیاہے ، مقتول احسان کو خاتون دوست نے تعلق ختم کرنے پر قتل کروایا ۔
پولیس کے مطابق عرینہ نامی لڑکی نے نےمقتول احسان کو قتل کروانے کے لیے ارجمند نامی لڑکے سے دوستی کی ۔ لڑکی عرینہ قتل کے وقت مقتول اور ملزم دونوں سے رابطے میں تھی ۔
پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کوشبہ تھاکہ مقتول کےموبائل میں قابل اعتراض تصاویرہیں جبکہ مقتول احسان کی ایک ماہ بعدشادی تھی ۔
پولیس نے کیس حل کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم ارجمند کو گرفتار کر لیاہے ۔ یاد رہے کہ احسان کو 26 اکتوبر کو لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ۔