فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کر دیا۔
کریم بینزیما کا شمار دنیائے فٹبال کے معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 2022 میں بیلن ڈی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
بینزیما نے رواں سال جون میں انگلش فٹبال کلب ریال میڈرڈ چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔محمد رضوان نے اپنی اننگزمظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کریم بینزیما کا کہنا تھا کہ ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان شہریوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر ان ظالمانہ بمباری کا شکار ہوئے ہیں جن میں خواتین یا بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔
Toutes nos prières pour les habitants de Gaza victimes une fois de plus de ces bombardements injustes qui n’épargnent ni femmes ni enfants.
— Karim Benzema (@Benzema) October 15, 2023
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 2670 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک چوتھائی بچے بھی شامل ہیں جبکہ 9600 شہری زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔