آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف شاندار اننگز کھیلی ۔محمد رضوان نے اپنی اننگز مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر(ایکس) میں کہنا تھا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
محمد رضوان نے مزید لکھا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پرخوشی ہوئی،پوری ٹیم کے ساتھ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے میچ آسان بنادیا۔
محمد رضوان نے حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے بھرپورسپورٹ کیا اوربہترین مہمان نوازی کی۔