پاکستان سٹاک ایکسچنج میں جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، مارکیٹ بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی، اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا تاہم مارکیٹ بانوے ہزار پوائنٹس کی اہم حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 601 پوائنٹس کے اضافے سے 92900 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا تاہم منافع کے حصول کیلئے فروخت کے دباو میں آ کر مارکیٹ بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم نہ رکھ سکی
آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ کمپنیز کے شیئرز میں فروخت جبکہ آٹو ، ریفائنری اور آئی ٹی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے اسٹاک مارکیٹ 92 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 282 پوائنٹس گر کر 92021 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔30 ارب 44 کروڑ روپے مالیت کے 88 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کی نمایاں تجارت ہوئی ۔