وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر اٹھنے والے انتظامی کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ ای سی سی نےسرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی، پلان کا مقصد توانائی شعبےمیں گردشی قرضے میں کمی لانا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر اٹھنے والے انتظامی اخراجات کی تصدیق کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آبادکی سجاوٹ پر 2 ارب 70 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ ای سی سی کے مطابق سی ڈی اے اور وزارت داخلہ تمام اخراجات کی تھرڈ پارٹی تصدیق کرائے۔ ای سی سی نے سجاوٹ کےاخراجات کی سمری دوبارہ ای سی سی اجلاس میں پیش کرنےکی ہدایت کر دی ۔