پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیارشدہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے میزائل سسٹم بحری جنگی جہاز سے فائر کئے جانے پر زمینی اور سمندری اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف ، پاک بحریہ کےسینئرافسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربےکا مظاہرہ دیکھا ہےبیلسٹک میزائل کی رینج ساڑھے تین سو کلومیٹر تک ہے اور یہ جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ سمت اور رفتار تبدیل کرنےکی خصوصیات سے لیس ہے ۔
اس موقع پر صدرمملکت آصف علی زادری ،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے پاک بحریہ کے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے ۔