امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا،ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مختلف رائےشماریوں میں کاملا ہیرس کو صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے،تاہم اُس میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے۔دونوں امیدواروں کی توجہ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پر مر کوز ہے۔
کاملا ہیرس کے سیاسی سفر پر ایک نظر
تارکین وطن کے گھرمیں آنکھ کھولنےوالی کاملا ہیرس کا سیاسی سفر بہت دلچسپ ہے،ڈسٹرکٹ اٹارنی سے کیریئرکا آغاز کرنے والی کاملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر اوراب صدارتی امیدوار بننے تک کئی سنگ میل عبور کیے،اور نئی تاریخ رقم کرنے کے سفر پر ہیں۔
کاملا امریکہ کےسب سےمتنوع اور لبرل خطوں میں سے ایک سےتعلق رکھتی ہیں،انہوں نے اپنےکریئرمیں نفاذِ قانون کی ذمےداریاں ادا کرنےسےایک اصلاح پسند رہنما کے طور پر شناخت بنانے تک کئی سنگِ میل طے کیے ہیں۔