ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں تھانے پرنامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا پولیس اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلہ شرپسند عناصر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میںدرابن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہےجس باعث پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ایس ایچ او عطا اللہ چودری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھاری نفری تھانہ درابن کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیاتھاجس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئےتھے تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ کیمروں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ پر 30 مسلح افراد کا حملہ کردیا، جو ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچروں سمیت بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا، کیمروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور 40 منٹ تک تھانے پر فائرنگ کرتے رہے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کے اندر دھماکا، متعدد طالبات زخمی
یاد رہے کہ کچھ روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئےتھے۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصل درابن جوڈیشنل کمپلس کے قریب پیش آیاتھا دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے شہید پولیس اہلکار کی لاش لو پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا تھا۔