وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دس نومبر کو ریاض پہنچیں گے ۔
سعودی عرب کی میزبانی میں دوسری عرب اسلامی سربراہی کانفرنس گیارہ نومبر کو ہوگی ۔جس میں فلسطین ، لبنان سمیت خطےکی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تجاویز دیں گے ۔