سندھ حکومت نے ہندوطلبہ کے لیے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری اسکولوں میں تیسری اورپانچویں جماعت کےلئےہندوطلبہ کےلیےکتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں ہندوطلبہ کےلیےکتابیں متعارف کرائی جائیں گی،تیسری سے پانچویں جماعت کےلیےتین مذہبی کتب شائع کی جائیں گی،تعلیمی سال 2026-27 میں نئی کتب پڑھائی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈزنہ ہونے کےباعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی اشاعت سےمعذرت کی، آئندہ سال سےسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی اشاعت کرےگا،رواں سال نجی فلاحی ادارےکوکتب شائع کرنے کی اجازت دےدی گئی،کتابوں کی تقسیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکےذریعےہوگی۔
آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کے لیے ٹیکسٹ بک بورڈکو بجٹ مختص کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،اضلاع اور کلاسز کے حساب سے ہندو طلبہ کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔





















