محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے تین مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔ مری اور گلیات میں مطلع ابرآلود رہنے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، کرم، وزیرستان، پاڑاچنارمیں چند مقامات پرہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چار روز تک درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، گردونواح اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔





















