ملک میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے لکی مروت کی بچی کے پولیو کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ لیبارٹری رپورٹ میں ثابت ہوا کہ ڈی آئی خان میں ایک بچہ بھی پولیو سے معذورہوگیا۔ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کی تعداد تین ہوچکی ہے۔
اس سے پہلے بھی لکی مروت اورڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ رواں سال اب تک بلوچستان سے 22 ،خیبر پختونخوا سے 9 ،سندھ سے 12 اور پنجاب سے ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک کے چھہتر اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے متاثر ہیں۔