وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کاررائیاں شروع کردیں۔ 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں مختلف مقامات پر نجی کلینک، فلیٹس،شادی ہال، ووڈ کمپنی اور تربیتی ادارے کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی تھی۔ پانچوں افراد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وال چاکنگ پر واضح طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری دیواروں پر اشتہاری مہم چلانے والوں کی نشاندہی کریں۔ وال چاکنگ کرنے والے پینٹر اور کاروبار دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔