دو سال کے دوران پاکستان میں منکی پاکس کے سولہ مریض سامنے آئے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
منکی پاکس کے مریضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے وزارت صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد کا بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق 9کیسز 2023 میں آئے جبکہ 2024 میں اب تک 7 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں منکی پاکس کے صرف 2مریض سامنے آئے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 138 بیڈز پر مشتمل 13 اسپتالوں کو منکی پاکس کے لیے مختص کیا گیا ہے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بیس بیڈز کا آئسولیشن وارڈ قائم ہے۔