بجلی چوروں کیخلاف آئیسکوکی ڈویژن بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 43 بجلی چورپکڑ لیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان آئیسکو ڈویژن کا کہنا تھا کہ آئیسکوٹیموں نےبجلی چوروں کو 19 لاکھ 61 ہزار روپےکےجرمانےعائد کردیئے ہیں۔
آئیسکو ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ڈیڑھ ماہ میں مجموعی طور پر1 لاکھ 29 ہزار میٹر چیک کیےگئے۔2 ہزارسےزائد میٹرزسےبجلی کےغیرقانونی استعمال کی نشان دہی ہوئی ہے۔ بجلی کےغیرقانونی استعمال پرصارفین کو 28 لاکھ 22 ہزاریونٹس کی مد میں جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
آئیسکو حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ میں 13 کروڑ7 لاکھ 41 ہزار سے زائد جرمانے وصول بھی کیےگئےبجلی چوری و غیر قانونی استعمال پر 434 ایف آئی آرزہوئی ہیں جبکہ336 بجلی چورگرفتارکئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،336ایف آئی آرز درج کرلی گئی تھیں۔آئیسکو ترجمان کے بیان کے مطابق آپریشن ٹیموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے،اس جاری مہم کے دوران اب تک مختلف ٹیرف کے 62 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1082 صارفین کو بجلی چوری سلو اور ٹمپرٹ میٹرز کی بنیاد پر 15 لاکھ 65 ہزار یونٹس چارج کیا گیا اور7 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کے جرمانے، 336 ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ بجلی چوری کرنے کے جرم میں 28 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ آئیسکو ریجن سے چوروں کے خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع 03195991304 یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر دیں۔