اڈیالہ جیل آنے والوں کی مانیٹرنگ کےلئے نیا وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم نصب کردیا گیا۔ بائیو میٹرک ویریفیکیشن ڈیوائس بھی لگا دی گئی۔
نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کر دیا گیا ۔ انٹیگریٹڈ سسٹم اڈیالہ جیل کےتین مرکزی دروازوں کے علاوہ راہداری میں بھی لگایا گیا ہے جو نادرا اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم سے منسلک ہے ۔
نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کردیا گیا، جس شناختی کارڈ کی اسکیننگ نہیں ہوگی اسے جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی، جیل آنے والوں کے شناختی کارڈ کی اسکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی اسی نظام سے گزارا جائے گا۔