معیشت کی بحالی کیلیے ملک بھر میں اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاون جاری ہے۔
20اکتوبر سے 28 اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 1105 سگریٹ کے سٹاکس،71میٹرک ٹن آٹا، 293کپڑے کے تھان اور0.131ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,088.75 میٹرک ٹن کھاد، 3755.69میٹرک ٹن آٹا،35,129.1 میٹرک ٹن چینی، 4381102سگریٹ کے سٹاکس، 155037کپڑے کے تھان اور 17.548ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہےقانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔