پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے چلنے والے اسپیشل بچوں کیلئے قائم “امید اسپیشل ایجوکیشن سکول” میں رنگا رنگ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔
سپورٹس گالا میں پشاور اور نوشہرہ سکولز سے 90 اسپیشل بچوں نے حصہ لیا،اسپیشل بچوں کے درمیان کرکٹ،بیڈمینٹن اور رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقاد ہوا،کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جس میں ان کا جوش و جذبہ قابل ستائش تھا ۔
کورکمانڈر پشاور کور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے،شرکاء نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ" آج اس رنگا رنگ پروگرام میں بچوں کی مختلف ایونٹس دیکھ کرمحسوس ہی نہیں ہوا کہ ہمارے بچے کسی جسمانی محرومی کا شکار ہیں،اس وقت اس سکول میں 180 بچے زیر تعلیم ہیں
امیدسپیشل ایجوکیشن سکول پشاورمیں بچوں کی تربیت کے لئےتربیت یافتہ اورماہرسٹاف موجود ہے ،بچوں کو مختلف قسم کےنیشنل اورانٹرنیشنل کورسزکرواۓ جاتےہےتاکہ وہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہیں۔
سکول میں بچوں کی ضروریات کےمطابق الگ الگ کلاسز،لائبریری،ان ڈوراورآوٹ ڈورکھیلوں کا میدان، فیزیوتھیرپی روم،سننےمیں مدد دینےوالے آلات اورمیڈیکل روم،نفسیاتی کونسلنگ سمیت مکمل ائیر کنڈیشنڈ کلاس رومز کی سہولیات موجود ہیں،کھیلوں کےاختتام پربچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔