پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا سارہ رضا خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ’’ آئمہ آٹوٹیون پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے ‘‘۔
سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اگر آٹو ٹیون کا آپشن ختم کر دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں ‘‘۔
معروف گلوکارہ کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے آئمہ بیگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’ اللہ نے جسے جتنا ٹیلنٹ دیا، ہمیں قبول ہے، باقی مجھے کوئی بتادے کہ یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون ؟ ‘‘۔
آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ ’’ میں تو چھٹیاں انجوائے کروں ‘‘۔
View this post on Instagram