قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور سینئر پلیئرز کا کمبی نیشن بنایا ہے ، چیمپئن کپ سے کچھ پلیئر لیئے ہیں ، فخر زمان اور امام اچھے پلیئر رہے ہیں ان کی کمی محسوس ہو گی، فخر زمان وائٹ بال کا متاثر کن کھلاڑی ہے ۔
محمد رضوان کا کہناتھا کہ عاقب جاوید کے فیصلے ٹیم کے حق میں گئے ہیں، دو تین سال سے اس پر بات ہو رہی تھی کہ پچز ایسی بنائیں ، آسٹریلیا میں کنڈیشن مشکل ہوتی ہیں اور ٹیم بنانے میں کافی مشاورت بھی کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہےجو بھی کوچ ہو اس کے ساتھ کام کرنا ہمارا کام ہے ، ہم اپنی رائے بورڈ کو بتا سکتے ہیں، اگر ہم سے پوچھا جائے گا تو بتائیں گے کہ کوچ کس کو ہونا چاہیے ۔
ان کا کہناتھا کہ میرے کپتان بننے سے کوئی ایک دم تبدیلی نہیں آئے گی، پہلے بھی چیزیں درست ہو رہی تھیں ، ایسا نہیں ہو گا کہ میں ہر چیز تبدیل کر دو ں گا ۔
کپتان کا کہناتھا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹوینٹی اوپننگ کا فیصلہ کریں گے ، ابھی کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ چیمپئن ٹرافی کیلئے بہترین کمبی نیشن بنا سکیں ۔
محمد رضوان ے کہا کہ کپتان بننا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے ، آج تک میں نے کبھی کپتانی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی خواہش کی ہے ، تمام کھلاڑی اس ٹیم کیلئے کپتان ہیں، میں چاہتاہوں کہ جب جاوں تو ٹیم میں کئی کپتان تیار ہوں ۔
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان کا کہناتھا کہ قوم بھارت کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے ، جب ہم بھارت گئے تو ہمیں بہت عزت ملی ، اگر بھارت آئے گی تو ہم بھی ان کا ویلکم کریں گے ۔