وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس اور ایکشن کے باوجود مارکیٹ میں گھی کی قیمت بے قابو ہوگئی۔
گھی کی روز بروز بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور گھی کی قیمتیں ایک ماہ کے دوران 80 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔
درجہ اول گھی 40 روپے اضافے سے 550 تک جا پہنچا جبکہ دوم اور سوم کی قیمت 40 سے 80 روپے تک بڑھ گئی۔
ڈیلرز بھی روزبروز بڑھتی قیمتوں پر حیران ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ریٹ بڑھتے جارہے ہیں، یہ سمجھ نہیں آرہا، انٹرنیشنل مارکیٹ کا اثر ہے یا ہمارے معاشی حالات ایسے ہیں۔
آئل ڈسٹری بیوٹرز نے انکشاف کیا کہ ملک میں گھی کی قیمت مقرر کرنے کیلئے کوئی ریگولیٹری اتھارٹی ہی نہیں، مینوفیکچرز خود ہی اپنے ریٹ طے کرتے اور لاگو کردیتے ہیں۔