حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج آنے لگے۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی بلوں کی وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی چوری میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، اعلامیے کے مطابق ستمبر میں وصولیوں کی شرح بڑھ کر 87 فیصد کے قریب پہنچ گئی
ترجمان کے مطابق ستمبر2022 میں وصولیوں کی شرح 82.43 فیصد تھی جو ستمبر2023میں وصولیوں کی شرح بڑھ کر 86.99 فیصد ہوگئی، اگست میں وصولیوں کی شرح 85.49 فیصد،جولائی میں89.87 فیصد رہی۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف ملک بھر میں جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 26ارب کی وصولیاں کی گئی ہیں۔