پاکستان اسٹاک ایکسچنج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 90 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی،، ہنڈریڈ انڈیکس 692 پوائنٹس بڑھ کر 90686 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کرتی رہی۔
تاہم اب 12 بجکر 24 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ 91 ہزار پوائنٹس پر سنگ میل عبور کرگئی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں دوران ٹریڈنگ 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1013 پوائنٹس بڑھکر 91013 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔