وزیراعلیٰ بلوچستان نے 800 اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔
محکمہ تعلیم میں اصلاحات کےعمل کو تیزکرتے ہوئےبلوچستان حکومت نےاہم فیصلہ کیا ہے، ڈیوٹی پر نہ آنے والے 800اساتذہ کو برطرف کردیا گیا،حکام کاکہنا ہےکہ ڈیوٹی پر نہ آنےوالےاساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے۔
جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ضلع پشین میں65 غیرحاضراساتذہ کوملازمت سے برطرف کردیاگیا،ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہوگی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ بلوچستان کا ہربند اسکول کھلےگا،صوبے کا ہر بچہ اسکول جائے گا۔