قومی فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، اور وہ اس تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے۔
پی سی بی میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے تھے، میر حمزہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی کا عمل مکمل کریں گے