ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز 267 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 89 ،بین ڈکٹ نے 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز کی اننگز کھیلی،انگلینڈ کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز نےحاصل کیں،ساجد خان نے 6،نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے،چائے کےوقفے تک انگلش ٹیم نے 8 وکٹوں کےنقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔
کھانے کےوقفہ پرانگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی،انگلینڈ نےکھانے کے وقفہ پر 5وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنا لیے،پاکستان کی جانب سےساجد خان کی 3 نعمان علی کی 2 وکٹیں لیں، انگلینڈ کی جانب سےبن ڈکٹ نے 52جبکہ زیک کراولے 29رنز بنائے۔
پیری بروک اور جے روٹ پانچ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اولی پوپ صرف تین رنز بنا سکے،کپتان بین سٹوک 6 جبکہ وکٹ کیپر جیمی سمتھ 5 بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کےخلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پرگری، پہلی وکٹ 56 رنز پر گری،زیک کرالی29 رنز بنا کرنعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔
، پاکستان کیلئےساجدخان،نعمان علی اور زاہدمحمود اصل ہتھیارہوں گےجبکہ عامرجمال اورسلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے،بیٹنگ آرڈرمیں کپتان شان مسعود،عبداللّٰہ شفیق،صائم ایوب،کامران غلام،سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔
پچ کومدنظر رکھتےہوئےانگلش ٹیم میں بھی تین اسپیشلسٹ اسپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔
ٹاس
تیسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں میں تین تین اسپنر شامل کیےگئے ہیں،تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
واضح رہےکہ ملتان میں سیریزکاکھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نےجیتا تھا۔