کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ 132ارب روپے کی خریداری وادائیگی کی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 27.6فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال ستمبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے زریعہ 103 ارب روپے کی خریداری وادائیگی کی تھی، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوںپر2.8فیصدکااضافہ ہوا، اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 128 ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں۔
اعدادوشمارکے مطابق ستمبر کے اختتام پر نجی شعبہ کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 4.9 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر نجی شعبہ کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8020 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اگست کے مقابلہ میں نجی شعبہ کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق ستمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کا روبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم7237 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 5.20 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر نجی شعبہ کے کا روبار کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 6880 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں نجی شعبہ کے کا روبار کو بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرائ میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمارکے مطابق ستمبر کے مہینہ میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے مجموعی طور پر 228 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو اگست کے مقابلہ میں 0.1 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 16.4 فیصد کم ہے۔