کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں آج بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیش گوئی پوری ہوگئی۔
علم نجوم کے ماہر محمد علی زنجانی نے گزشتہ روز پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے ۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہوگا،اوربھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ماہرعلم نجوم کی پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن پیش گوئیاں
کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں آج بھارتی شہر احمد آباد میں دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اتری۔اور بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے191 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، جبکہ جواب میں بھارتی ٹیم نے 31 ویں اوور میں ہدف مکمل کرکے پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کھیل کے دوران قومی ٹیم کے کپتان 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ بھارتی ٹیم کےبھارتی کپتان روہت شرما 63 گیندوں پر جارحانہ 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ پاک بھارت مقابلہ صرف میدان کے اندر نہیں ہوتا بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی بے ترتیب کردیتا ہے اور یہ صرف کھیل نہیں اعصاب کی جنگ بھی ہوتی ہے ۔